ہارس ٹریڈنگ بدنما داغ ہے، پیپلزپارٹی کا بلوچستان اسمبلی میں ایک بھی رکن نہیں،6 سینیٹرز کیسے منتخب کرے گی،شاہ محمود قریشی

ہارس ٹریڈنگ بدنما داغ ہے، پیپلزپارٹی کا بلوچستان اسمبلی میں ایک بھی رکن ...
ہارس ٹریڈنگ بدنما داغ ہے، پیپلزپارٹی کا بلوچستان اسمبلی میں ایک بھی رکن نہیں،6 سینیٹرز کیسے منتخب کرے گی،شاہ محمود قریشی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ بدنما داغ ہے ،پیپلزپارٹی کا بلوچستان اسمبلی میں ایک بھی رکن نہیں ،پیپلزپارٹی 6 سینیٹرز کیسے منتخب کرے گی،انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینٹ الیکشن کیلئے خرید و فروخت کی جا رہی ہے،ملک میں شفاف سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ مجھ پر دھرنے کے دوران سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے ،مقدمات میں جو الزامات لگائے گئے وہ من گھڑت ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت نے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ،آج پولیس سٹیشن میں شامل تفتیش ہو کر بیان ریکارڈ کراﺅں گا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدموںکا اندراج بند ہونا چاہئے،ایسا ہونے سے سیاسی کارکنوںکیلئے آسانی ہو جائے گی ،انہوں نے کہا کہ سیاست میں نئی وضع داری، حوصلے اورتدبر کی ضرورت ہے،8 تاریخ کو دیگر رہنماﺅں کیساتھ دوبارہ پیش ہوگا،ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طاہر القادری قانون کو مجھے سے زیادہ سمجھتے ہیں،ضمانت نہ کرانے کا فیصلہ طاہر القادری کا اپنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پارٹی کا فیصلہ ہے عدالتوں میں پیش ہو کر بے گناہی ثابت کریں،اداروں کا احترام ہم سب پر لازم ہے ،انہوں نے کہا کہ ادارے کمزور ہوں گے تونظام کمزور ہو گا،پارلیمنٹ پر تنقید سے جمہوریت کمزور ہو گی جو درست نہیں،آج کل پارلیمنٹ میں جو گفتگو ہو رہی ہے وہ قابل افسوس ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...