آرٹیکل 62 ون ایف تشریح کیس، نوازشریف کے وکیل نے سپریم کورٹ سے 3 دن کی مہلت مانگ لی

آرٹیکل 62 ون ایف تشریح کیس، نوازشریف کے وکیل نے سپریم کورٹ سے 3 دن کی مہلت مانگ ...
آرٹیکل 62 ون ایف تشریح کیس، نوازشریف کے وکیل نے سپریم کورٹ سے 3 دن کی مہلت مانگ لی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران نوازشریف کے وکیل نے سپریم کورٹ سے 3 دن کی مہلت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے،جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس سجاد علی شاہ ،جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس عمر عطا بندیال لارجر بنچ کا حصہ ہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ نواز شریف کی طرف سے کوئی پیش ہورہاہے؟اس پر ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ،انہوں نے عدالت سے مہلت طلب کرتے ہوئے استدعا کی کہ مزید تین دن کا وقت دے دیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں 3 دن کی مہلت دے دی اور حکم دیا کہ آئندہ ہفتے تیاری کرکے آجائیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...