بار بار درخواست نہ دیں، ایک ہی درخواست کافی ہے، لاہور ہائیکورٹ، توہین عدالت درخواست پر پھر نوازشریف و دیگر کو نوٹسز جاری

بار بار درخواست نہ دیں، ایک ہی درخواست کافی ہے، لاہور ہائیکورٹ، توہین عدالت ...
بار بار درخواست نہ دیں، ایک ہی درخواست کافی ہے، لاہور ہائیکورٹ، توہین عدالت درخواست پر پھر نوازشریف و دیگر کو نوٹسز جاری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر اور دیگر رہنماﺅں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار درخواست نہ دیں ایک ہی درخواست کافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف ،مریم نواز ، کیپٹن صفدر ، رانا ثنا اللہ اور طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست کی سماعت کی۔درخواستگزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ جڑانوالہ جلسے میں نوازشریف،مریم نواز،راناثناءاللہ نے عدلیہ مخالف تقریر کی، عدالت سے استدعا ہے کہ ن لیگ کے رہنماﺅں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پرنوازشریف اوردیگرکونوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ باربار درخواست نہ دیں ایک ہی درخواست کافی ہے ۔عدالت نےنوازشریف ، پیمرا، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...