العلم ٹرسٹ کے قیام سے میرا دیرینہ خواب پورا ہوگیا: سعید انور حیات

العلم ٹرسٹ کے قیام سے میرا دیرینہ خواب پورا ہوگیا: سعید انور حیات
العلم ٹرسٹ کے قیام سے میرا دیرینہ خواب پورا ہوگیا: سعید انور حیات

  


دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی کے ایک سرکاری ادارہ میں عرصہ دراز خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہونے والے پاکستانی سعید انور حیات کے اعزاز میں ان کے دوستوں نے دبئی کے ایک ہوٹل میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں اقبال داﺅد، شبیر مرچنٹ، محمد نعیم، اعجاز احمد کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی جبکہ قونصلیٹ آف پاکستان دبئی سے پاسپورٹ قونصلر ریاض الوہاب، سابقہ پریس قونصلر ڈاکٹر ظفر اقبال، سوشل سنٹر شارجہ کے سابق صدر راجہ محمد سرفراز، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام، محمد زعیم، کامران احمد ریاض اور عرفان افسر اعوان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سعید انور حیات کے جذبہ انسانی ہمدردی کو سراہا۔

انہوں نے ملازمت کے دوران ہی اپنے علاقہ کوٹلی بھٹہ سیالکوٹ میں 20 کنال قطعہ اراضی پر العلم ٹرسٹ قائم کیا ہے جس سے علاقہ کے لوگ استفادہ کررہے ہیں۔ سعید انور حیات نے بلا شرکت بچوں کو دینی تعلیم کی فراہمی کے لئے فاطمہ الزھرا سکول، عورتوں کے لئے سلائی کڑھائی کا تریتی مرکز، مفت میڈیکل سنٹر، علامہ اقبال گرلز ڈگری کالج، یتیم بچوں کے لئے رہائشی بلڈنگ، پینے کے صاف پانی کا پلانٹ، قرآن کے شہید شدہ اوراق کو جمع کرنے کا سنٹر، بچوں کا پارک اور مستحق بچوں کے لئے وظائف کی فراہمی جیسے فلاحی کام کئے ہیں جبکہ مستقبل قریب میں 20 بستروں پر مشتمل ہسپتال، درخت اگارنے کی مہم اور مسجد کی تعمیر کے منصوبے بھی مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔

سعید انور حیات نے جتنا عرصہ بھی دبئی ہیں میں گزارا انہوں نے سوشل ورک میں خاص دلچسپی اور مستحق لوگوں کی امداد کی۔ یہاں لوگوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان میں بھی فلاحی منصوبہ جات جاری رکھے جو زیادہ مکمل ہوچکے ہیں، جن سے خلق خدا فائدہ اٹھارہی ہے۔ سعید انور حیات نے کہا کہ العلم ٹرسٹ کا قیام ایک دیرینہ خواب تھا جو پورا ہوگیا ہے، اب میں پاکستان جاکر ساری عمر خدمت خلق ہی کروں گا۔ ان کے اس عزم کو اصل دبئی نے بے حد سراہا ہے اور اچھے کاموں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سعید انور حیات کی قومی ملکی و ملی خدمات کے اعتراف میں انہیں خوبصورت یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ اپنے اعزاز میں اس قدر پروقار تقریب کے انعقاد پر سعید انور حیات نے اپنے دیرینہ دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...