مشعال، اسما اور عاصمہ کے قاتلوں کی پکڑنے میں ناکامی کے پی کے حکومت کی بیڈگورننس،عدالتی ریمارکس پر پی ٹی آئی گونگی کیوں ہو گئی؟، سعد رفیق

مشعال، اسما اور عاصمہ کے قاتلوں کی پکڑنے میں ناکامی کے پی کے حکومت کی ...
مشعال، اسما اور عاصمہ کے قاتلوں کی پکڑنے میں ناکامی کے پی کے حکومت کی بیڈگورننس،عدالتی ریمارکس پر پی ٹی آئی گونگی کیوں ہو گئی؟، سعد رفیق

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مشعال ، اسما اور عاصمہ کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکامی کے پی کے حکومت کی بیڈ گورننس کے نمونے ہیں۔کے پی کے پولیس کی نا اہلی کے بارے میں سپریم کورٹ کے ریمارکس پر پی ٹی آئی گونگی کیوں ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کے پی کے جل رہاہے اورعمران جھوٹ کی بانسری بجا رہاہے، دوسروں پربہتان پی ٹی آئی نے کبھی کوتاہی یانااہلی تسلیم نہیں کی، ہمہ وقت عدالتی ریمارکس کے طعنے دینے والے اپنی نااہلی کا اعتراف کریں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کے پی سے عمران کارشتہ محض سرکاری وسائل کے استعمال تک محیط ہے، کے پی کے جل رہاہے اورعمران جھوٹ کی بانسری بجا رہاہے، دوسروں پربہتان پی ٹی آئی نے کبھی کوتاہی یا نااہلی تسلیم نہیں کی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...