مسلم لیگ ن نے جاوید ہاشمی کو سینٹ الیکشن میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

مسلم لیگ ن نے جاوید ہاشمی کو سینٹ الیکشن میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا
مسلم لیگ ن نے جاوید ہاشمی کو سینٹ الیکشن میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

  


لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے سینٹ کے انتخابات میں تحریک انصاف چھوڑ کر آنیوالے جاوید ہاشمی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کو سینٹ کی اسی جنرل سیٹ کیلئے امیدوار بنایا جا رہا ہے جس پر 2012ءمیں موجودہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سینیٹر بنے تھے اور پھر مئی 2015ءمیں گورنر پنجاب بنائے جانے سے یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ جس پر سعود مجید کو مئی 2015ءمیں سینٹ کیلئے منتخب کروایا گیا۔ رفیق رجوانہ گورنر پنجاب ہونے کی وجہ سے سینٹ اور قومی اسمبلی کی کسی بھی سیٹ کیلئے اسی وقت امیدوار بن سکیں گے جب وہ گورنر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد دو سال کی مدت گزار لیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...