راﺅ انوار بلاول کا چہیتا اور بلاول ہاﺅس میں پناہ گزین ہے: جمشید دستی کا الزام

راﺅ انوار بلاول کا چہیتا اور بلاول ہاﺅس میں پناہ گزین ہے: جمشید دستی کا الزام
راﺅ انوار بلاول کا چہیتا اور بلاول ہاﺅس میں پناہ گزین ہے: جمشید دستی کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اڈا دانڑیں (ویب ڈیسک) رائو انوار بلاول کا چہیتا اور بلاول ہاﺅس کا پناہ گزین ہے سینکڑوں بے گناہ لوگوں کے قاتل کو بھاگنے نہ دیا جائے۔ یہ الزام پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ ایم این اے جمشید دستی نے نیشنل پریس کلب چوک گد پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رائو انوار کراچی کا دوسرا عزیر بلوچ ہے جس کا کھرا بلاول ہائوس کو جاتا ہے زرداری کی سندھ حکومت نے رائو انوار کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا زرداری اور نواز شریف ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں پنجاب اور سندھ میں جعلی پولیس مقابلوں کی غلط روایت سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے شیخ رشیدکیساتھ شاہدخاقان عباسی کے خلاف نیب میں جائیں گے،سینٹ الیکشن کیلئے زرداری اور نواز شریف نے نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھول دیئے ہیں موجودہ حکومت فروری میں ختم ہو جائے گی۔

مزید :

قومی -