اہل علاقہ نے پولیس کی موجودگی میں لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالے کی درگت بنا ڈالی

اہل علاقہ نے پولیس کی موجودگی میں لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالے کی درگت بنا ...
اہل علاقہ نے پولیس کی موجودگی میں لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالے کی درگت بنا ڈالی

  


شیخوپورہ(ویب ڈیسک)فیروزوالہ کلاں کا رہائشی فیس بک پر لڑکیوں کے نام سے فیک ایڈریس بناکر لڑکیوں سے دوستی کرکے ان سے انکے موبائل نمبر اور تصویر لیکر انہیں بلیک کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

اہل علاقہ نے بلیک میلر کی خوب درگت بنائی پولیس نے کمپیوٹر اور موبائل فون برآمد کرکے قبضہ میں لے لیے بتایا گیا فیروزوالہ کلاں کا رہائشی عمران انجم فیس بک پر لڑکیوں کے نام سے آئی ڈی بناکر لڑکیوں سے دوستی کرتا اور گزشتہ روز ایک لڑکی سے دوستی کی اور بعدازاں اس کے گھروں والوں کو اسکی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کا کہہ کر 27ہزار روپے بٹورے بعدازاں پھر اسکی لڑکی کمپیوٹر پر فحش تصاویر بناکر اسے اپ لوڈکرنے کی دھمکی دیکر ایک لاکھ روپے کی مزید ڈیمانڈ کرڈالی جس پرانہوں نے ایف آئی اے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کو درخواست ۔

گزاری جنہوں نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جب تحقیق کی تو فیروزوالہ کلاں کے عمران انجم کا ڈیٹا نکلا جسے پولیس نے گرفتار کیا تو اہل علاقہ نے بھی اس پر ٹھڈوں ،گھونسوں اور تھپڑوں کی برسات کردی پولیس نے ملزم کے قبضہ سے کمپیوٹر اور موبائل فون برآمد کرلیے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ


loading...