زینب کیس میں ڈی این اے ہونے پرخودکشی کرنیوالا سپردخاک

زینب کیس میں ڈی این اے ہونے پرخودکشی کرنیوالا سپردخاک
زینب کیس میں ڈی این اے ہونے پرخودکشی کرنیوالا سپردخاک

  


قصور (ویب ڈیسک)پولیس تھانہ صدر قصور نے پیرو والا روڈ کے نزدیک زینب کیس میں ڈی این اے ہونے پر خودکشی کرنیوالے بابا شبیر کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جس کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اہل محلہ نے بتایا کہ بابا شبیر غیر شادی شدہ اور تعویذ دھاگے کا کام کرتا تھا۔اس کو متعدد مرتبہ پولیس نے زینب سمیت مختلف بچیوں سے زیادتی کیسز کے حوالے سے حراست میں لیا تھا۔ پولیس نے اس کا ڈی این اے بھی لیا تھا اور خود کشی کے دن اس کو دوبارہ طلب کر رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ پریشان تھا۔ اسکے بھائیوں حافظ لطیف اور شفیق نے بتایا کہ ہمارے بھائی نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ صدر قصور انسپکٹر ملک طارق نے اہل محلہ کے الزامات کی تردید کی۔انہوں نے بتایا کہ ورثا نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ بابا شبیر نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور


loading...