پاکستان، بھارت اور افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے، ایک بچی جاں بحق،کئی زخمی

پاکستان، بھارت اور افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے، ایک بچی جاں بحق،کئی زخمی
پاکستان، بھارت اور افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے، ایک بچی جاں بحق،کئی زخمی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ، بھارت،آزادکشمیر، اور افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.1ٰڑریکارڈ کی گئی ، ابتدائی طورپر مکان گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 9افرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 178 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ ورد کرتے رہے۔پاکستان میں بلوچستان,خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔بھارت اور افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں بھی کئی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے آئے ہیں

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 23 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندو کش تھا۔

زلزلے کے جھٹکے گوجرانوالہ،کمالیہ،سرگودھا،جہلم ،اسلام آباد، لاہور پشاور، ملتان، بھکر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، کمالیہ، سرگودھا، جہلم، فیصل آباد، جھنگ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔خیبر ایجنسی، باجوڑ ایجنسی، بنوں، ہنگو، مانسہرہ , پاراچنار ,ایبٹ آباد،کوہاٹ،مالاکنڈ اور لوئر دیرمیں محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیب کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے ،شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور سکولوں میں چھٹی دے دی گئی۔

آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں کوٹلی، راولا کوٹ، میرپور خاص، پھلندری اور دیگر مقامات پر بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے لگے۔

مزید : ماحولیات /Breaking News


loading...