چیف جسٹس کی ڈیڑھ لاکھ فوج ان کے پیچھے کھڑی ہے :وکلا

چیف جسٹس کی ڈیڑھ لاکھ فوج ان کے پیچھے کھڑی ہے :وکلا
چیف جسٹس کی ڈیڑھ لاکھ فوج ان کے پیچھے کھڑی ہے :وکلا

  


لاہور (ویب ڈیسک)وکلا تنظیموں اور رہنمائوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر چودھری ذوالفقار نے پاکستان بار اور پنجاب بار کونسل کے ارکان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وکلا قانون کی بالا دستی کے معاملے پر متحد اور اکٹھے ہیں۔چیف جسٹس کی ڈیڑھ لاکھ کی فوج ان کے پیچھے کھڑی ہے۔ ہم نے کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے۔حق میں فیصلہ آئے تو ٹھیک ہے اور مخالف فیصلے پر تنقید کی جاتی ہے۔

سپریم کورٹ کے عام شہریوں کے حقوق کیلئے از خود نوٹس حکمرانوں کو پسند نہیں آرہے۔وکلا رہنمائوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی اپنی ذات کیلئے اداروں میں تصادم کرتا ہے تو وہ قابل قبول نہیں۔ کسی کو شیخ مجیب اور حسینہ واجد نہیں بننے دینگے۔ تمام وکلا تنظیموں سے رابطے کرکے جلد آل پاکستان وکلا کنونشن بلا یا جائے گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...