مونا باﺅاورکھوکھرا پار ریل لنک معاہدہ میں مزید 3سال کی توسیع

مونا باﺅاورکھوکھرا پار ریل لنک معاہدہ میں مزید 3سال کی توسیع

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان نے مونا باﺅ (بھارت) اور کھوکھرا پار کے درمیان ریل لنک کے معاہدے میں مزید تین سال تک توسیع پر اتفاق کر لیا۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے مونا باﺅ اور کھوکھرا پارکے درمیان ریل لنک کے معاہدے میں یکم فروری 2018ءسے 31 جنوری 2021ءتک توسیع پر اتفاق کیاہے۔ معاہدے پر 2006ءمیں دستخط ہو ئے تھے۔ ترجمان کے مطابق ریلوے لنک کا مقصد عوامی رابطوں کے لئے سہولیات فراہم کرنا ہے ، پاکستان سمجھتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے توسیع اہم ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...