سپریم کورٹ میں نااہلی کیس کی سماعت لیکن اسی دوران زلزلہ آنے پر کمرہ عدالت میں کیا ہوا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی کیونکہ ۔۔ ۔

سپریم کورٹ میں نااہلی کیس کی سماعت لیکن اسی دوران زلزلہ آنے پر کمرہ عدالت میں ...
سپریم کورٹ میں نااہلی کیس کی سماعت لیکن اسی دوران زلزلہ آنے پر کمرہ عدالت میں کیا ہوا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی کیونکہ ۔۔ ۔

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سمیت پڑوسی ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس وقت زلزلہ آیا ، اس وقت سپریم کورٹ آف پاکستان میں نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت جاری تھی ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ میں نااہلی مدت کیس کی سماعت جاری تھی تو اس دوران زلزلے کے جھٹکے لگنے پرعدالت میں شورشرابا ہوگیا اور لوگوں نے باہر نکلنے کی کوشش کی جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تحمل رکھیں ،کچھ دیر کے آفٹر شاکس ہیں ختم ہو جائیں گے۔

دوسری طرف ادھر پارلیمنٹ میں صنعت و پیدوار کمیٹی کے اراکین اجلاس میں موجود تھے جو زلزلے کے باعث خوف سے باہر آگئے۔

مزید : قومی


loading...