محبوبہ سے ویڈیو کال کے دوران ہی نوجوان نے جان کی بازی ہار گیا، مگر کیسے؟ نوجوان نسل کیلئے تشویشناک خبرآگئی

محبوبہ سے ویڈیو کال کے دوران ہی نوجوان نے جان کی بازی ہار گیا، مگر کیسے؟ ...
محبوبہ سے ویڈیو کال کے دوران ہی نوجوان نے جان کی بازی ہار گیا، مگر کیسے؟ نوجوان نسل کیلئے تشویشناک خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹنہ(ویب ڈیسک) بھارتی نوجوان نے وڈیو کال کے ذریعے اپنی محبوبہ کے سامنے خود کو گولی مار کر جان دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر پٹنہ کے رہائشی ابھاس کمار نے اپنی محبوبہ کو وڈیو کال کرکے خود کو مارنے کی دھمکی دی اور اس موقع پر اس کے ہاتھ میں پستول بھی موجود تھی تاہم محبوبہ کے بہت سمجھانے پر اس نے پستول کے میگزین سے گولیاں نکال دیں اوردوبارہ بات کرنے لگا مگر بدقسمتی سے پستول میں ایک گولی رہ گئی تھی اور اچانک اس کے ہاتھ سے ٹرگردبا تو اس کی موت واقع ہوگئی۔

ابھاس کمار جب کئی گھنٹوں تک کمرے سے باہر نہ آیا تو گھر والوں نے موبائل پر رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر جواب نہ ملنے پر انہوں نے کمرے کا دروازہ توڑا تو انہیں کمار کی خون میں لت پت لاش ملی جہاں اس کے ایک ہاتھ میں موبائل اور دوسرے میں پستول تھی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے اورلڑکی کے گھروالے والے دونوں کی شادی کے خلاف تھے جس کی وجہ سے ابھاس شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور ایک بار پہلے بھی خودکشی کی دھمکی دے چکا تھا۔