’’ سانپ مجھے ڈسنے کی کوشش کرتاہے تو میں اسکا منہ پکڑ لیتا ہوں اور پھر۔۔۔‘‘ملائیشیا سے ایک پاکستانی کا ایسا خواب جس نے انکی نیندیں اڑاکر رکھ دی ہیں

’’ سانپ مجھے ڈسنے کی کوشش کرتاہے تو میں اسکا منہ پکڑ لیتا ہوں اور ...
’’ سانپ مجھے ڈسنے کی کوشش کرتاہے تو میں اسکا منہ پکڑ لیتا ہوں اور پھر۔۔۔‘‘ملائیشیا سے ایک پاکستانی کا ایسا خواب جس نے انکی نیندیں اڑاکر رکھ دی ہیں

  


لاہور (نظام الدولہ )میرانام آصف ہے اور میں دس سال سے ملائیشیا میں رہ رہا ہوں ۔میں نے ایک برا خواب دیکھاہے ۔دیکھتا ہوں کہ ایک سانپ مجھے ڈسنا چاہتا ہے ،وہ منہ کھولتا ہے تو میں اسکا منہ پکڑ لیتا ہوں لیکن وہ بہت زور لگاتا ہے ،میں بھی بہت زور لگاتا ہوں کہ وہ مجھے ڈس نہ پائے ۔اس زور آزمائی میں میری آنکھ کھل جاتی ہے (آصف ملائیشیا )

جناب آپ کی خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا بہت قریبی دوست نما دشمن جو آپ کا راز داں بھی ہے وہ آپ کے راز افشاں کرکے آپ کو کسی مصیبت سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔آپ کو اسکا خوف بھی ہے اور اس کو رام کرنے اور اسکی خوشنودی بھی کرتے ہیں اس کی وجہ سے آپ کو انتہائی ٹینشن کا بھی سامنا ہے۔آپ روزانہ تیسرا کلمہ پڑھا کریں اور اپنا طرز عمل تبدیل کریں۔

۔۔۔۔۔۔

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں


loading...