انڈونیشین حکومت کا ذوالفقار کی بیوی سے رابطہ، ضروری کاغذات طلب

انڈونیشین حکومت کا ذوالفقار کی بیوی سے رابطہ، ضروری کاغذات طلب
انڈونیشین حکومت کا ذوالفقار کی بیوی سے رابطہ، ضروری کاغذات طلب

  


لاہور (ویب ڈیسک) انڈونیشین حکومت نے بیمار پاکستانی قیدی ذوالفقار کی بیوی سے رابطہ کرتے ہوئے ضروری کاغذات طلب کرلئے۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق متعلقہ حکام نے اس سے تفصیلی ملاقات کی، ذوالفقار کی والدہ کا کہنا ہے امید کی کرن نظر آئی ہے، دعا ہے میر ابچہ جلد وطن پہنچ جائے، وہ بہت بیمار ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے صدر نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارلیمنٹ سے خطاب بھی کیا تاہم صدر مملکت ممنون حسین نے ملاقات میں اپنے ہم منصب سے ذوالفقار کے معاملے پر خصوصی ہمدردی کیلئے درخواست کی جس پر انڈونیشیا کے صدر نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ذوالفقار کے کیس پر ہمدردی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...