پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل، سزا یافتہ کرکٹر خالد لطیف کی اپیل پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا گیا

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل، سزا یافتہ کرکٹر خالد لطیف کی اپیل پر تہلکہ خیز ...
 پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل، سزا یافتہ کرکٹر خالد لطیف کی اپیل پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا گیا

  


لاہور (ویب ڈیسک )سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث  خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق ان پر پابندی برقرار ہے تاہم جرمانہ معاف کردیاگیا۔ 

دنیا نیوز کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر خالد لطیف کی سزا میں کمی کی درخواست مسترد کر کے ان پر پانچ سال کی پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ خالد لطیف پر پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران سپاٹ فکسنگ کے شبے میں پابندی عائد کر دی گئی تھی اور انہیں 5 سال کی معطلی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔

خالد لطیف نے سزا میں کمی کیلئے ایڈجیوڈیکیٹر میں اپیل کی تھی لیکن ان پر لگائی گئی پانچ سالہ معطلی کی سزا میں کمی نہ لائی گئی البتہ کمیٹٰی نے ان کا موقف سننے کے بعد ان پر عائد کیا گیا 10 لاکھ روپے کا جرمانہ معاف کر دیا ۔

مزید : کھیل


loading...