پاکستانی دولہا کی اپنی شادی کی تقریب میں ایسی ناقابل یقین انٹری کہ دنیا میں دھوم مچ گئی، معروف ریسلرز بھی اس پر تبصرے کرنے لگے
پاکستانی دولہا کی اپنی شادی کی تقریب میں ایسی ناقابل یقین انٹری کہ دنیا میں دھوم مچ گئی، معروف ریسلرز بھی اس پر تبصرے کرنے لگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شادی کا دن ہرکسی کیلئے یادگار ہوتاہے ،اس موقع کوزیادہ سے زیادہ خوشگوار بنانے اور سب کی توجہ کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی خواہشات پوری کرنے کی بھی کوشش کی جاتی ہے ، ایسا ہی کچھ لاہور میں ایک شہری نے گزشتہ سال کیا تھا جو ڈبلیوڈبلیو ای کے ریسلرٹرپل ایچ سے اتنا متاثر تھا کہ شادی کے فنکشن میں بھی ایسی انٹری دے ڈالی جیسی ٹرپل ایچ رنگ میں دیتے ہیں۔
پاکستانی دولہے کی اپنی شادی میں ایسی انٹری کہ دیکھ کر امریکی ریسلرکا بھی منہ کھلے کا کھلا رہ گیا
اس انٹری کی خبر دیکھتے ہی خود ٹرپل ایچ بھی اپنے آپ کو خاموش نہ رکھ سکے اور کہاکہ ’صرف تصور ہی کرسکتا ہوں کہ ہنی مون کیساتھا‘۔
Could only imagine what the honeymoon was like!!! https://t.co/z4ZhSwpsrF
— Triple H (@TripleH) March 6, 2017
ٹرپل ایچ کا تاثر دینے کی کوشش میں شادی کے شرکاءکی تالیوں کی گونج میں دولہا سرخ قالین پر ہیوی ویٹ چیمپئن شپ بیلٹ کندھوں پر لٹکائے داخل ہوا جبکہ پس منظر میں کسی رومانوی میوزک کی بجائے ’ یہ وقت گیم کھیلنے کا ہے‘( its time to play the game ) کی دھنیں سنائی دے رہی تھیں۔ دولہے کی اس اینٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور خبروں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔
گزشتہ سال مارچ میں ہونے والی اس شادی کے بعد جیسے یہ ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے اور لوگ اپنے پسندیدہ ریسلرز کے سٹائل میں شادی ہال میں انٹری دینے لگے ہیں۔ اب کی بار ایک پاکستانی دولہا نے معروف ریسلر انڈر ٹیکر کے روپ میں اپنی شادی کی تقریب میں آ کر سب کو حیران کردیا، دیکھتے ہی دیکھتے ان صاحب کی ویڈیو بھی دنیا بھر میں مقبول ہو گئی۔