پاکستان کی وہ خوبرو نیوز اینکر جو زلزلے کے دوران بھی اپنے فرائض سرانجام دیتی رہی؟ یہ بہادر خاتون اینکر کون ہے اور زلزلے کی شدت سے سٹوڈیو کیسے ہل رہا تھا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستان کی وہ خوبرو نیوز اینکر جو زلزلے کے دوران بھی اپنے فرائض سرانجام دیتی ...
پاکستان کی وہ خوبرو نیوز اینکر جو زلزلے کے دوران بھی اپنے فرائض سرانجام دیتی رہی؟ یہ بہادر خاتون اینکر کون ہے اور زلزلے کی شدت سے سٹوڈیو کیسے ہل رہا تھا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج پاکستان، بھارت اور افغانستان میں شدید زلزلے کے جھٹکوں نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کے یہ جھٹکے پاکستان کے تقریباً تمام شہروں میں محسوس کئے گئے جس کے باعث دفاتر اور گھروں میں موجود لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مفتی صاحب عشاءکے بعد مجھے خدمت کیلئے کمرے میں بلاتے اور پھر۔۔۔“ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان نے اپنے ساتھ کئی سالوں تک پیش آنے والا واقعہ سنا دیا، ایسا دعویٰ کر دیا کہ ہر کسی کی روح کانپ اٹھی

اس دوران نجی ٹی وی ”نیو نیوز“ کی اینکر ’فروت ملک‘نے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھی اور زلزلے کے دوران ہی ناظرین کو زلزلے کی خبر سے آگاہ کرتی رہیں جبکہ سٹوڈیو کو زلزلے کی شدت کے باعث زور زور سے ہلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ نیوز اینکر زلزلے کے جھٹکوں کے دوران یوں گویا ہوئی ”ناظرین اس وقت کی بریکنگ نیوز آپ کو دیں کہ لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں، شدت کےساتھ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں، لاہور اور گردونواح میں اس وقت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں تمہیں تھپڑ ماروں گا اگر۔۔۔“ یورپی ملک میں پاکستانی سفارت خانے کا عملہ اوور سیز پاکستانیوں کیساتھ کیسا سلوک کرتا ہے؟ ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

نیوز اینکر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور ہر کوئی ان کی بہادری اور فرض شناسی کی داد دے رہا ہے جبکہ کچھ لوگ اس اقدام کو سراہنے کے بجائے یہ تلقین کرتے نظر آئے کہ انہیں بھی دیگر لوگوں کی طرح عمارت سے باہر نکل جانا چاہئے تھا تاہم اکثریت نے اس اقدام کو سراہا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...