عدلیہ مخالف تقاریر: نواز شریف اور مریم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

عدلیہ مخالف تقاریر: نواز شریف اور مریم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد
عدلیہ مخالف تقاریر: نواز شریف اور مریم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کےخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ماڈل ٹاون کنونشن میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں، نواز شریف اور مریم نواز عوام کو عدلیہ کےخلاف اکسا رہے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر سے ملک میں انتشار پھلنے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے وکلا دلائل اور پولیس رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...