صحافی اور سول سوسائٹی مل کر معاشرتی برائیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں: صدر پریس کلب عمر کوٹ

صحافی اور سول سوسائٹی مل کر معاشرتی برائیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرسکتے ...
 صحافی اور سول سوسائٹی مل کر معاشرتی برائیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں: صدر پریس کلب عمر کوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (ریحان ہاشمی )پریس کلب کے صدر محمد عمر سومرو اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کہنا ہےکہ صحافی معاشرے کا امین ہے صحافی اور سول سوسائٹی مل کر معاشرتی برائیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پریس کلب عمرکوٹ کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں آج اٹھارہ مختلف سماجی تنظیموں کی نمائندہ رین نیٹ ورک کی جانب سے ایک شاندار دعوت و تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کی سماجی اداروں اور پریس کلب عمرکوٹ کے نومنتخب عہدیدار اور ممبران کے علاوہ اہل قلم اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی اس تقریب سے رین نیٹ ورک کے صدر محمد بخش کمبار، پریس کلب کے صدر عمر سومرو ،الیاس تھری ،عبدالحلیم سومرو ،حاجی گل حسن ، فقیر رسول بخش رحمدانی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے صحافی معاشرے کا امین ہے صحافی اور سول سوسائٹی مل کر عوام کے مسائل اور عوام کی فلاح وبہبود کےلیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

محمد بخش کمبار رسول بخش اور محمد عمر سومرو نے صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کے مظلوم طبقے کے مسائل اجاگر کرنے میں اپنا رول ادا کریں موجودہ دور میڈیا کا دور ہے میڈیا نے معاشرے میں ناانصافی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی ہے اور عوام کے مسائل خصوصاً مظلوم کی آواز اعلیٰ ایوانوں میں پہنچانے میں میڈیا بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے دلبر بھیو سردار بھیو،عبداللہ کھوسہ وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چھوتا ستون ہے۔

صحافی اور سول سوسائٹی لازم وملزوم ہے رین نیٹ ورک کی جانب سے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو اور سینئر صحافیوں الیاس تھری ،سید ریحان شبیر ، الھجڑیو سومرو ،اور دیگر صحافیوں اور سماجی رہنماؤں کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے پیش کیے گئے اور اٹھارہ سماجی تنظیموں کی کی مشترکہ تنظیم رین نیٹ ورک کے صدر محمد بخش کمبار نے شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ انشاءاللہ آہندہ بھی ساتھ چلا جائے گا۔