کوئلے کے بھٹے پر آئی اہلیہ کو شوہر نے قتل کردیا، وہ یہاں کیا چیز لینے آئی تھی؟ تفصیلات جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

کوئلے کے بھٹے پر آئی اہلیہ کو شوہر نے قتل کردیا، وہ یہاں کیا چیز لینے آئی ...
کوئلے کے بھٹے پر آئی اہلیہ کو شوہر نے قتل کردیا، وہ یہاں کیا چیز لینے آئی تھی؟ تفصیلات جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (ریحان ہاشمی )عمرکوٹ کے علاقے نبی سر میں شوہر نے کلہاڑیاں مار اپنی بیوی کو بیدردی سے قتل کر دیا ہے ،یاسین چانڈیو نے اپنی بیوی کو اس وقت کلہاڑیاں مار کر قتل کر دیا جب وہ اپنے معصوم بیٹے کو لینے کوئلوں کے بھٹے پر گئی جہاں پر وہ مزدوری کرتا تھا.

معلوم ہوا ہے کہ ملزم یاسین چانڈیو کی پانچ سال قبل شادی ہوئی تھی جو سسرال میں گھر داماد بنا ہوا تھا. جو کچھ عرصے سے بیوی سے سسرال کا گھر چھوڑنے کا ضد کر رہا تھا  لیکن بیوی اور سسرال کے انکار پر ناراض ہو کر چلا گیا.

اطلاع پر پولیس نے مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے کنری ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا۔