غیرت کے نام پر دو بہنیں قتل، ایک نے پسند کی شادی کی تھی لیکن دوسری پر کیا الزام لگا؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

غیرت کے نام پر دو بہنیں قتل، ایک نے پسند کی شادی کی تھی لیکن دوسری پر کیا ...
غیرت کے نام پر دو بہنیں قتل، ایک نے پسند کی شادی کی تھی لیکن دوسری پر کیا الزام لگا؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

  

چنیوٹ (ویب ڈیسک) بھائی نے غیرت کے نام پر دو بہنوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق تھانہ محمد والا کے علاقہ حاجی والا میں غیرت کے نام پر بھائی نے دو سگی بہنیں قتل کر دیں ۔بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے علاقہ موضع حاجی والا تھانہ محمد والا میں ملزم تصور ولد احمد علی نے غیرت کے نام اورگھریلو جھگڑے پر دو سگی بہنوں کلثوم بی بی عمر 22سال اورستاں بی بی عمر26سال کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھانہ محمد والا کے علاقہ حاجیوالا میں پیش آیا ۔ڈی پی او آفس چنیوٹ کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا

مزید : علاقائی /پنجاب /چنیوٹ