قصور میں درندگی کے وا قعات نہ رک سکے ایک اور خو فنا ک واقعہ

قصور میں درندگی کے وا قعات نہ رک سکے ایک اور خو فنا ک واقعہ
قصور میں درندگی کے وا قعات نہ رک سکے ایک اور خو فنا ک واقعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) قصور میں ایک اور نوعمر لڑکے کو اغواءکرنے کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا گیاہے۔ نظام پورہ روڈ قصور کے شہباز احمد کے بیان کے مطابق وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران خرم شریف اور احمد وغیرہ اس کے گھر میں آئے اور اس کے بھائی محمد عباس بعمر 13 سال کو اپنے ساتھ لے گئے ملزمان نے محمد عباس کو اپنے ڈیرہ پر لیجا کر اس پر اسلحہ تان لیا اور زبردستی اسکے کپڑے اتار کر جنسی زیادتی کرتے رہے بچے کی چیخ و پکار سن کر علاقہ کے لوگ وہاں پر پہنچے تو ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے محمد عباس کو خون میں لت پت بیہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے جب اس سلسلہ میں پولیس سے رابطہ کیا گیا تو تفتیشی افسران نے بتایا کہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم یہ معاملہ زیادتی کی بجائے لڑائی جھگڑے کا معلوم ہوتا ہے۔