دورے نیوزی لینڈ کے بعد کپتان سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ احمد شہزاد بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

دورے نیوزی لینڈ کے بعد کپتان سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ احمد شہزاد بھی ...
دورے نیوزی لینڈ کے بعد کپتان سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ احمد شہزاد بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دورہ نیوزی لینڈ کے دوران دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار واپسی کرنے والے احمد شہزادکی پرفارمنس پر سرفراز احمد نے تعریف کی پل باندھ دئیے ۔دورہ نیوزی لینڈ کے بعد وطن واپسی پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد کی شمولیت سے فائدہ ہوا، سنیئر بیٹسمین کی حیثیت سے انہوں نے اپنی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ دیا، آخری دونوں ٹی ٹوئینٹی میچوں میں ٹیم نے بولنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی، بیٹنگ بھی چل گئی اور فیلڈنگ بھی اچھی رہی، اوپننگ سٹینڈ کی وجہ سے ٹیم کو فائدہ ہوا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ بولروں نے بھی اپنا کردار خوب نبھایا، جیت کی وجہ سے کئی خامیاں چھپ جاتی ہیں لیکن یہ ٹیم سپرٹ اور کھلاڑیوں کی محنت ہی تھی جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم دوبارہ نمبر ایک بن گئی ہے۔ایک سابق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نارتھ ناظم آباد کی ٹیم قرار دیئے جانے پر کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ شعیب اختر میرے بڑے ہیں، محمد حفیظ پاکستانی ٹیم کا کھلاڑی ہے اگر وہ کسی وجہ سے نہیں کھیلتے تو پاکستان ٹیم کو گلی محلے کی ٹیم قرار دینا افسوس ناک ہے، کسی کھلاڑی کو نہ کھلانے پر یہ ریمارکس افسوس ناک تھے۔

مزید :

کھیل -