’سرآپ کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے بلایا ہے‘ صحافی نے عمران خان سے یہ سوال کیا تو انہوں نے آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ ہر کوئی ہنسنے پر مجبور ہوگیا

’سرآپ کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے بلایا ہے‘ صحافی نے عمران خان سے یہ ...
’سرآپ کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے بلایا ہے‘ صحافی نے عمران خان سے یہ سوال کیا تو انہوں نے آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ ہر کوئی ہنسنے پر مجبور ہوگیا

  


پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف کو 15 فروری کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے طلب کر رکھا ہے، عمران خان سے جب اس بارے میں ایک صحافی نے سوال کیا تو انہوں نے ایسا جواب دے دیا کہ ہر طرف قہقہے گونج اٹھے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خیبر پختونخوا حکومت اور روسی کمپنی میں ہونے والے معاہدے کی تقریب کے بعد پریس کانفرنس ختم کرکے اٹھنے لگے تو ایک صحافی کی آواز پر رک گئے۔ صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ انہیں عدالت نے طلب کیا ہے ۔ جب عمران خان سے صحافی نے سوال کیا تو وہ اپنی طلبی سے لاعلم نظر آئے اور انہوں نے صحافی سے پوچھا کہ انہیں کیس نے طلب کیا ہے۔ ایک اور صحافی نے عمران خان کو بتایا کہ انہیں 15 فروری کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بلایا ہے۔ اپنی طلبی کے بارے میں جاننے کے بعد عمران خان ہنس پڑے اور کہا ’ میں بہت خطرناک دہشتگرد ہوں‘۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...