پاکستان میں ڈرون حملے ، انٹرنیٹ صارفین نے مسئلے کا حل بتادیا

پاکستان میں ڈرون حملے ، انٹرنیٹ صارفین نے مسئلے کا حل بتادیا
پاکستان میں ڈرون حملے ، انٹرنیٹ صارفین نے مسئلے کا حل بتادیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیٹ صارفین نے پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے امریکی ڈرون حملوں کا حل تجویز کردیا۔

ڈیلی پاکستان کے ایک آن لائن سروے میں صارفین سے پوچھا گیا کہ ’اپنی سرزمین پر امریکی ڈرون حملوں پر پاکستان کو کیا کرنا چاہیے ؟‘ جس کے جواب میں 87فیصد انٹرنیٹ صارفین نے ڈرون طیارے مارگرانے کی تجویز پیش کی ۔

مجموعی طورپر 2800افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا جن میں سے 2425لوگوں نے رائے دی کہ ڈرون طیارے مار گرائیں، 8فیصدیعنی 232لوگوں نے سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرانے اور چار فیصد یعنی 101افراد نے چپ چاپ حملے سہنے کی رائے دی ۔ سروے کے دوران دو فیصد افراد یعنی 42لوگوں نے کسی قسم کی کوئی رائے نہیں دی ۔

مزید : قومی


loading...