سانحہ احمد پور شرقیہ ، مرکزی ملزم لکی مروت سے گرفتار: پولیس

سانحہ احمد پور شرقیہ ، مرکزی ملزم لکی مروت سے گرفتار: پولیس
سانحہ احمد پور شرقیہ ، مرکزی ملزم لکی مروت سے گرفتار: پولیس

  


بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ احمدپور شرقیہ کامرکزی ملزم خالد لکی مروت سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے آئل ٹینکر کو جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا ، آئل ٹینکر کی فٹنس نہ ہونے کی وجہ سے المناک حادثہ پیش آیا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق احمد پورشرقیہ آئل ٹینکرواقعے کامرکزی ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے۔ پولیس نے ملز م خالد کو لکی مروت سے حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار خالد نے آئل ٹینکرکوجعلی فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ مرکزی مجرم واقعے کے بعد مفرور ہوگیا تھا تاہم اب پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ کے حامل آئل ٹینکرکو پیش آنے والے حادثے میں 230افراد جھلس کرجاں بحق ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال جون میں صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقے احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر کے الٹنے کی وجہ سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں230افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے۔ مرنے والے افراد آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد اس سے بہنے والا پیٹرول جمع کر رہے تھے۔اس واقعے کے بعد آئل ٹینکرز کی فٹنس اور معیار پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے تھے۔

مزید : قومی


loading...