راﺅ انوار کی گرفتار ی، ایس پی ذوالفقار مہر اسلام آباد ائر پورٹ پہنچ گئے

راﺅ انوار کی گرفتار ی، ایس پی ذوالفقار مہر اسلام آباد ائر پورٹ پہنچ گئے
راﺅ انوار کی گرفتار ی، ایس پی ذوالفقار مہر اسلام آباد ائر پورٹ پہنچ گئے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ایس ایس پی راﺅ انوار کی گرفتار ی کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے سربراہ مہر ذوالفقار بے نظیر انٹر نیشنل ائرپورٹ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وہ معطل ایس ایس پی کی دبئی فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھیں گے۔

نجی ٹی وی ”ڈان نیوز “ کے مطابق ایس پی مہر ذوالفقار سابق ا یس ایس پی راﺅ انوار کی دبئی فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھیں گے ۔ وہ راول لاﺅنج میں نصب کیمروں کی فوٹیج دیکھیں گے اور مختلف جگہوں سے راﺅ انوار کی سرگرمیوں کی فوٹیجز بھی لیں گے۔ ایس پی مہر ذوالفقار مشاہدہ کر رہے ہیں کہ دبئی فرار کی کوشش کے وقت راﺅ انوار کے ساتھ کون تھا اور کون سے افراد معطل ایس ایس پی کو فرار ہونے میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔

مزید : قومی


loading...