اسلام آباد کے گیسٹ ہاوس سے ڈاکٹر رانا آفتاب اور لڑکی کی لاش برآمد

اسلام آباد کے گیسٹ ہاوس سے ڈاکٹر رانا آفتاب اور لڑکی کی لاش برآمد
اسلام آباد کے گیسٹ ہاوس سے ڈاکٹر رانا آفتاب اور لڑکی کی لاش برآمد

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں گیسٹ ہاوس سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاش برآمد ، پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس اطلاع ملنے پر ایف ٹین فور کے علاقے میں واقع گیسٹ ہاوس پہنچی تو کمرے سے بہت زیادہ بد بو آ رہی تھی جس کے بعد پولیس نے دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی تو دو لاشیں ملیں۔ جس میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہے ،لڑکے کی شناخت رانا آفتاب کے نام سے ہوئی ہے جو کہ آنکھوں کا ڈاکٹر بتایا جارہاہے جبکہ لڑکی کی شناخت زبیدہ نام سے ہوئی ہے جو کہ گولڑہ کی رہائشی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس حکام کا کہناتھا کہ ممنوعہ ادویات اور شراب کے زائد استعمال سے لڑکے اور لڑکی کی موت واقع ہوئی۔تاہم لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...