مخالفین کے پاس کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں، وہ نواز شریف پر الزامات لگا کر اپنی ناکامی چھپا رہے ہیں: مریم نواز

مخالفین کے پاس کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں، وہ نواز شریف پر الزامات لگا کر ...
مخالفین کے پاس کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں، وہ نواز شریف پر الزامات لگا کر اپنی ناکامی چھپا رہے ہیں: مریم نواز

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی اس سے بڑی فتح کیا ہوگی کہ مخالفین کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں ہے، ان کی ہر بات نوازشریف سے شروع ہو کر انھیں پر ختم ہوتی ہے اور یہ اپنی ساڑھے چار سالہ ناکامی کی شرمندگی کو نوار شریف پر الزامات لگا کر چھپا رہے ہیں ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی دس ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا ناممکن کام بھی کر گیا اور کوئی ساڑھے چار سال بعد بھی ناکامی کی شرمندگی کو الزامات میں چھپا رہا ہے ۔ رہنما مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے اور عوامی خدمت کے لیے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے ۔ لیڈروں کو اپنا آرام قربان کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے سیاسی مخالفین کو نام لئے بغیر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے خدمت کی ہوتی تو آج یوں ہزیمت نہ اٹھانا پڑتی۔ نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں عوامی خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مخالفین اپنی شرمندگی کو چھپانے کے لئے نواز شریف پر الزامات لگا رہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...