مومن الحق سری لنکاکے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن گئے

مومن الحق سری لنکاکے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن گئے
مومن الحق سری لنکاکے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن گئے

  


چٹاکانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان آج سے شروع ہونے والے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کے اختتام تک بنگلہ دیش نے مومن الحق مہمان ٹیم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے وہ کریز پر175رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں جبکہ ان کے ساتھ محمداللہ موجود ہیں جہنوں نے 9رنز بنالئے۔

چٹا کانگ کے ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور دن کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر374رنز بنالئے ا ن کی اننگ میں مومن الحق کے 175،مشفیق الرحیم92اورتمیم اقبال 52رنز کے ساتھ نمایاں ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل نے 2 جبکہ دلوران پریرااورلکشن سنداکان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی

مزید : کھیل


loading...