شاہ سلمان ریلیف مرکز کا شام میں ایک کروڑ 80لاکھ ڈالر کے منصوبوں کا اعلان

شاہ سلمان ریلیف مرکز کا شام میں ایک کروڑ 80لاکھ ڈالر کے منصوبوں کا اعلان
شاہ سلمان ریلیف مرکز کا شام میں ایک کروڑ 80لاکھ ڈالر کے منصوبوں کا اعلان

  


ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دْکھی انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے قائم کردہ ’شاہ سلمان ریلیف سینٹر‘ نے شام میں جنگ سے متاثرہ علاقوں میں صحت اور بنیادی سروسز کے 12 سمجھوتوں پردستخط کردیئے ، آنے والے دنوں کے دوران شاہ سلمان ریلیف مرکز شام میں 18 ملین ڈالر کی رقم سے مختلف منصوبوں پرکام کرے گا۔

عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے جنرل سپر وائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے شام میں جنگ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی فلاح بہبود کے لیے کام کرنے والے دوسرے اداروں کیساتھ سمجھوتے کیے ہیں۔ ان معاہدوں کے تحت شاہ سلمان ریلیف سینٹر فوڈ سیکیورٹی، بنیادی صحت، گھروں کی تعمیر،سماجی بہبود، ہسپتالوں کو چالو کرنے، زراعت اور تعلیم کے شعبے میں مدد دینے کا اعلان کیا گیا۔ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے شروع کردہ کردہ منصوبے دمشق کے غوطہ درعا، حمص اور جنگ سے متاثرہ دوسرے علاقے شامل ہوں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : عرب دنیا


loading...