”ان 6 افراد نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا لی اور پھر جب میں نے وائس چانسلر سے شکایت کی تو ۔۔۔“ پاکستان کی انتہائی بڑی اور معروف یونیورسٹی کی طالبہ نے اپنے اوپر گزرنے والے ظلم کی داستان سنا دی ، ہر سر شرم سے جھک گیا

”ان 6 افراد نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا لی اور پھر جب ...
”ان 6 افراد نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا لی اور پھر جب میں نے وائس چانسلر سے شکایت کی تو ۔۔۔“ پاکستان کی انتہائی بڑی اور معروف یونیورسٹی کی طالبہ نے اپنے اوپر گزرنے والے ظلم کی داستان سنا دی ، ہر سر شرم سے جھک گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بہاو¿الدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ نے یونیورسٹی کے لیکچرارسمیت 6 افراد پر زیادتی کا الزام لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی نوجوان طالبہ مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے پرانصاف کیلئے درخواست لے کر ایس ایس پی آپریشنز کے پاس پہنچ گئی ہے ،متاثرہ لڑکی کا کہناہے کہ وائس چانسلر نے شکایت کا نوٹس نہیں لیا جس کے بعد پولیس کے پاس آئی ہوں ،ان تمام ملزمان نے مجھے ایک سال قبل زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کر نا شروع کر دیا جس کے بعد میں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے بھی تحریری شکایت کی لیکن میری کوئی درخواست نہیں سنی گئی ۔ایس ایس پی آپریشنز سیف اللہ خٹک نے ایس پی گلگشت جلیل عمران کو تحقیقات کا حکم جاری کر دیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور جلد ہی پیش رفت دیکھنے میں آئے گی ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ متاثرہ لڑکی کو وائلنس اگینسٹ وویمن سنٹر منتقل کر دیا گیاہے ۔