اسرائیلی قومی سائنس دان حساس نوعیت کی معلومات افشاء کرنے میں ملوث

اسرائیلی قومی سائنس دان حساس نوعیت کی معلومات افشاء کرنے میں ملوث
اسرائیلی قومی سائنس دان حساس نوعیت کی معلومات افشاء کرنے میں ملوث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی حکومت حساس نوعیت کی اہم معلومات کو پوشیدہ رکھنے کے لیے حد درجہ کوششیں کرتی ہے جب کہ صہیونی سائنسدان ان رازوں کو آن لائن افشاء کرتے رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت کو معلوم ہوا ہے کہ قومی سائنسدان حساس نوعیت کے معلومات کو افشاء کرنے میں ملوث ہیں اور اس انکشاف نے حکومت کو شدید صدمے سے دوچار کیا ہے۔ آن لائن جاری کی گئی اہم معلومات کو سیکیورٹی ادارے حذف کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سیکیورٹی ادارے ان معلومات کو آن لائن نیٹ ورک سے ہٹانے کے لیے کام کررہے ہیں تاکہ ان کے اثرات کو زائل کیا جاسکے تاہم انہیں ان معلومات کو ہٹانے میں اس لیے مشکل کا سامنا ہے کیونکہ یہ اہم راز ان گنت ویب سائٹس اور بلاگ پر پوسٹ کیے گئے ہیں۔
اسرائیل کے سرکاری ادارے کے عہدیداروں کا کہناتھا کہ وزارت دفاع کے عہدیدار خفیہ معلومات کے افشاء کے معاملے میں منقسم ہیں۔سرکاری فاؤنڈیشن کے بعض عہدیداروں کا کہنا تھا کہ خفیہ معلومات کو لیک کرنے سے قبل اس کی اجازت لی گئی تھی۔ تاہم اس حوالے سے اگرپالیسی تبدیل کی گئی ہے تو اْنہیں اس کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں