ایسی قانون سازی کریں کہ جہیز لیتے ہوئے برا لگے:وزیر اعلی سندھ

ایسی قانون سازی کریں کہ جہیز لیتے ہوئے برا لگے:وزیر اعلی سندھ
ایسی قانون سازی کریں کہ جہیز لیتے ہوئے برا لگے:وزیر اعلی سندھ

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جہیز کے حوالے سے معاشرے میں شعور پیدا کرنا بہت ضروری ہے ہمیں اسمبلی میں ایسے قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے جس میں جہیز لیتے ہوئے برا لگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں جہیز کے خاتمے سے متعلق 2017 کے بل میں ترمیم پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔ بل میں تجویز پیش کی گئی کہ صوبے میں جہیز 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے اور مہندی کے گفٹس یا اخراجات بھی 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہونے چاہیئیں۔بل کے مطابق دولہا یا اسکے اہلِ خانہ کسی بھی طرح جہیز کا مطالبہ نہیں کریں گے اور جہیز کسی دباو کے ذریعے بھی حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے جب کہ رخصتی کے وقت دلہن اور دولہا کے اہل خانہ تمام جہیز باراتیوں کو دکھانے کے پابند ہوں گے، جبکہ خلاف وزری پر 6 ماہ سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ تجاویز ایسی ہیں جو فعال کرنا مشکل ہیں، ہمیں ایسا قانون بنانا چاہیئے جو لاگو ہوسکے اور ایسا قانون بنائیں جس میں جہیز لینا برا لگے جب کہ جہیز کا خاتمہ یا غیر ضروری مطالبات کے حوالے سے معاشرے میں شعور پیدا کرنا ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...