اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر عوامی احتساب سے بچا نہیں جا سکتا: مریم اورنگزیب

اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر عوامی احتساب سے بچا نہیں جا سکتا: مریم ...
اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر عوامی احتساب سے بچا نہیں جا سکتا: مریم اورنگزیب

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور پرویز خٹک صاحب اپنی نااہلی کی ذمہ داری وفاق پر نہ ڈالیں، اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر آپ عوامی احتساب سے نہیں بچ سکتے، عمران صاحب 350 ڈیم بنانے کا آپ کا دعویٰ کدھر گیا، وہ ڈیم کس سیارے پر بن رہے ہیں؟عمران صاحب بجلی ایم او یو سے نہیں بجلی کے کارخانے لگانے سے بنتی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے الزامات کے جواب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک صاحب مشترکہ مفادات کونسل میں کچھ کہتے ہیں اور عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر کچھ اور بولتے ہیں۔ پوری قوم جان چکی ہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی۔ عمران خان جتنا مرضی جھوٹ بول لیں پاکستان کے عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں، آپ نے 4 سال کنٹینر کی تزئین و آرائش، پتلی تماشا، جھوٹ بولنے اور اداروں کی تضحیک کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب جس وقت آپ کنٹینر تیار کر رہے تھے وفاقی اور پنجاب حکومت پاکستان کے عوام کےلئے توانائی اور بجلی کے منصوبے لگا رہی تھی جو آج مکمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے حسد کرنے کی بجائے عمران صاحب محنت کی عادت اور عوام کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں، عمران صاحب بجلی ایم او یو سے نہیں بجلی کے کارخانے لگانے سے بنتی ہے، عمران صاحب آپ بجلی بناتے نہیں ہیں بلکہ خیبرپختونخوا میں جانے والی بجلی چوری کراتے ہیں، عمران صاحب ایک بھی منصوبے کا نام بتائیں جو آپ نے چار سال میں شروع کیا ہو اور مکمل کیا ہو۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...