مقبوضہ گولان کے جنوب میں اردن کی سرحد پراسرائیلی باڑلگانے کا منصوبہ شروع

مقبوضہ گولان کے جنوب میں اردن کی سرحد پراسرائیلی باڑلگانے کا منصوبہ شروع
مقبوضہ گولان کے جنوب میں اردن کی سرحد پراسرائیلی باڑلگانے کا منصوبہ شروع

  


مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ گولان کے جنوب میں اردن کی سرحد کے نزدیک ایک اسمارٹ وال (باڑ) بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس نئی باڑ کی تعمیر کے سبب اس بات کا اندیشہ ہے کہ مقبوضہ گولان کے جنوب میں سرحد کے مقابل علاقے میں داعش تنظیم مضبوط حد تک موجود ہے۔ اسرائیل کو اندیشہ ہے کہ شام کی جانب سے عسکری کارروائیوں کے دباؤ میں داعش کے جنگجو اسرائیل کی فوج یا قریبی یہودی بستیوں کو نشانہ بنائیں گے تا کہ اسرائیل کو لڑائی میں دھکیلا جا سکے، اسرائیل نے مزید کہا کہ تعمیراتی کام اقوام متحدہ کی جانب سے کھینچی گئی نیلی لائن پر ہو گا اور یہ تعمیر ہر گز نہیں روکی جائے گی۔واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں داعش تنظیم کا وجود کئی برس پرانا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...