’میں تم سے گھر کا کرایہ نہیں لوں گا اگر۔۔۔‘ مالک مکان کی خاتون کو انتہائی شرمناک پیشکش، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپاکردیا

’میں تم سے گھر کا کرایہ نہیں لوں گا اگر۔۔۔‘ مالک مکان کی خاتون کو انتہائی ...
’میں تم سے گھر کا کرایہ نہیں لوں گا اگر۔۔۔‘ مالک مکان کی خاتون کو انتہائی شرمناک پیشکش، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپاکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کرائے کے مکان کا اشتہار پڑھ کر مالک سے ملنے گئی جس نے کرائے کے بدلے اس کو ایسی شرمناک پیشکش کر دی کہ ویڈیو منظرعام پر آئی تو سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے کریگز لسٹ پرکارڈف میں واقع اپنا اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کا اشتہار دیا جس کا ماہانہ کرایہ 650پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ روپے) تھا۔ خاتون اشتہار پڑھ کر جب مالک سے ملنے گئی تو اس نے اسے پیشکش کر دی کہ اگر وہ اس کے ساتھ جنسی تعلق استوار کر لے تو وہ اس سے کوئی کرایہ وصول نہیں کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس شخص کو معلوم نہیں تھا کہ خفیہ کیمرہ اس کی ویڈیو بنا رہا ہے، اور یہ خاتون کوئی کرائے پر گھر تلاش کرنے والی نہیں تھی بلکہ تحقیقاتی صحافی سیان تھامس تھی جو اس شخص کی شکایات موصول ہونے پر روپ بدل کر اس سے ملنے گئی تھی۔ویڈیو میں وہ شخص سیان تھامس کو کہنا ہے کہ ”پتا نہیں آپ نے کبھی فائدے کی لیے دوستی کرنے کے متعلق سنا ہے یا نہیں۔ میں آپ کو کوئی ایسی بات نہیں کہنا چاہتا جو سن کر آپ یہاں سے چلی جائیں لیکن میں آپ کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ اگر آپ میرے ساتھ جنسی تعلق استوار کر لیں تو میں آپ سے کوئی کرایہ نہیں لوں گا۔ آپ کو میرے ساتھ سونا ہی کتنا پڑے گا؟ بس ہفتے میں ایک بار! اور آپ بغیر کرائے کے میرے اپارٹمنٹ میں رہ سکتی ہیں۔“رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو آئی ٹی وی کے ایک پروگرام میں نشر کی گئی۔اب اس مالک مکان کا کہنا ہے کہ ”اس واقعے نے میری زندگی ہی برباد کر دی ہے۔ میں انتہائی احمق ہوں، مجھے یہ کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔“