’ہم معافی مانگتے ہیں ہماری ائیرہوسٹسز نے جہاز میں یہ شرمناک کام کیا‘ مسافر جہاز سے ائیرہوسٹسز کی ایسی قابل اعتراض تصاویر سامنے آگئیں کہ ہنگامہ برپاہوگیا، ائیرلائن معافی مانگنے لگی

’ہم معافی مانگتے ہیں ہماری ائیرہوسٹسز نے جہاز میں یہ شرمناک کام کیا‘ مسافر ...
’ہم معافی مانگتے ہیں ہماری ائیرہوسٹسز نے جہاز میں یہ شرمناک کام کیا‘ مسافر جہاز سے ائیرہوسٹسز کی ایسی قابل اعتراض تصاویر سامنے آگئیں کہ ہنگامہ برپاہوگیا، ائیرلائن معافی مانگنے لگی

  


ہنوئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ویت نام کی فٹ بال ٹیم گزشتہ دنوں ازبکستان سے بری طرح ہار کر واپس لوٹ رہی تھی جس پر ویت نامی مداح پہلے ہی بھرے بیٹھے تھے۔ اس پر ویت نام کی ایئرلائنز ویٹ جیٹ نے ایسا کام کر ڈالا کہ شہری غصے سے بپھر گئے اور ایئرلائنز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فٹ بال ٹیم ایشیئن فٹ بال کنفیڈریشن چیمپئن شپ کا اہم میچ ہارنے کے بعد ویٹ جیٹ کی ایک پرواز کے ذریعے واپس آ رہی تھی۔ ویٹ جیٹ نے اپنی کچھ ایئرہوسٹسز کو انتہائی مختصرلباس (بکنی)پہنایا اور پرواز میں داخل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایئرہوسٹسز کھلاڑیوں میں گھل مل گئیں اور جو ان کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔ جونہی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں ویت نام کے شہری ایئرلائن پر برس پڑے۔ ہر ایک صارف نے سستی شہرت کے اس طریقے پر ایئرلائن کے اس اقدام کی مذمت کی اور اکثر نے اس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ردعمل اتنا شدید تھا کہ ایئرلائن کو شہریوں سے معافی مانگنی پڑ گئی۔ کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم اپنی ایئرہوسٹسز کے بکنی پہن کر جہاز میں آنے اور کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوانے پر معذرت خواہ ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...