مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،دفاع پاکستان کونسل نے 2 سے 11 فروری تک ’’عشرہ کشمیر مہم ‘‘ کا اعلان کردیا ،ملک گیر پروگرامز کا شیڈول بھی جاری

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،دفاع پاکستان کونسل نے 2 سے 11 فروری تک ’’عشرہ ...
مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،دفاع پاکستان کونسل نے 2 سے 11 فروری تک ’’عشرہ کشمیر مہم ‘‘ کا اعلان کردیا ،ملک گیر پروگرامز کا شیڈول بھی جاری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاع پاکستان کونسل مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے2 سے 11فروری تک عشرہ یکجہتی کشمیر مہم چلائے گی۔اس دوران چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں کشمیرکارواں، جلسوں، ریلیوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا، 2فروری کوملک بھر کی مساجد میں علماءکرام کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و دہشت گردی کو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیںگے،اسی طرح 5فروری یوم کشمیر، افضل گورو اورمقبول بٹ کے یوم شہادت کے حوالہ سے بھی ملک گیر سطح پر بڑے پروگرام ہوں گے،کشمیریوں کی تحریک آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ڈاکمنٹری اور ترانے تیار کئے گئے ہیں،سوشل میڈیا پر بھی بھرپور مہم چلائی جائے گی،تمام شہروں میں اہم مقامات اور چوکوں و چوراہوں میں کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ گاڑیوں کے خصوصی فلوٹس تیار کئے جائیں گے۔

اس امر کا اعلان دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق، پروفیسر حافظ محمد سعید، لیاقت بلوچ، سردار عتیق احمد خاں، اجمل خاں وزیر، مولانا فضل الرحمن خلیل، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پیر سید ہارون علی گیلانی، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر،محمد یعقوب شیخ، حافظ عبدالغفارروپڑی اور سید ضیاءاللہ شاہ بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ دفاع پاکستان کونسل کے قائدین نے کہاکہ عشرہ یکجہتی کشمیر کے دوران مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور،اسلام آباد، ملتان،کراچی،حیدر آباد،کوئٹہ ،پشاور،فیصل آباد، گوجرانولہ، میر پور،مظفر آباداور ایبٹ آباد سمیت دیگر شہروںو علاقوں میں بھی کشمیرکارواں ہوں گے جن سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اورکشمیر ی رہنما خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے انتہائی ناگزیر ہے، اس کے بغیر پاکستان ہمیشہ خطرات سے دو چار رہا ہے، ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور انہیں آزادی ملنے تک ہر لحاظ سے ان کا ساتھ دیتے رہیں گے، کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی،مظلوم کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،پاکستانی قوم عشرہ یکجہتی کشمیر کے دوران ہونے والے پروگراموں میں بھر پور انداز سے شریک ہو تا کہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری مسلمانوں کی ہر طرح سے مددکریں گے، انہیں کسی صورت بھارت سرکار کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جائے گا،مقبوضہ کشمیر میں بد ترین بھارتی ریاستی دہشت گردی پاکستانی حکمرانوں کی بھارت سے یکطرفہ دوستی کا نتیجہ ہے کشمیر کسی صورت انڈیا کا حصّہ نہیں رہ سکتا، خونی لکیر جلد ٹوٹ جائیگی ،مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنا قرآن وسنت کی روشنی میں ہر مسلمان پر فرض ہے، آزادی کشمیر کے حوالہ سے ان شاءاللہ بہت جلد اچھی خبریں سننے کو ملیں گی،پاکستانی قوم کشمیری حریت پسند قیادت اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتی ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کے قائدین نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ 

مزید : قومی


loading...