ائیرپورٹ پر پرائیویٹ طیارے کی آمد، حکام نے تلاشی لی تو اندر چھپائی ہوئی اربوں روپے کی ایسی چیز مل گئی کہ افراتفری پھیل گئی

ائیرپورٹ پر پرائیویٹ طیارے کی آمد، حکام نے تلاشی لی تو اندر چھپائی ہوئی ...
ائیرپورٹ پر پرائیویٹ طیارے کی آمد، حکام نے تلاشی لی تو اندر چھپائی ہوئی اربوں روپے کی ایسی چیز مل گئی کہ افراتفری پھیل گئی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ایک نجی طیارہ جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا سے براہ راست برطانیہ پہنچا اور وہاں ایک چھوٹے ایئرپورٹ پر اترا۔ جب حکام نے اس کی تلاشی لی تو اندر سے اربوں مالیت کی ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ سکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے فارن بورو ایئرپورٹ پر اترنے والے اس چھوٹے نجی طیارے کے مختلف خانوں میں 500کلوگرام سے زائد کوکین چھپائی ہوئی تھی۔ طیارے میں کل پانچ افراد سوار تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے سے برآمد ہونے والی کوکین کی مالیت 5کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 7ارب 82کروڑ 71لاکھ روپے) بنتی ہے۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں دو برطانوی، دو ہسپانوی اور ایک اطالوی باشندہ شامل تھا۔ بارڈر فورس کے ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر مائیک سٹیفنی کا کہنا تھا کہ ”جب طیارہ ایئرپورٹ پر اترا اور آفیسرز نے اس میں سوار مسافروں سے پوچھ گچھ کی تو انہیں شک گزرا جس پر طیارے کی تلاش لی گئی، جہاں کئی سوٹ کیسوں میں کوکین بھری ہوئی تھی۔زیرحراست افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...