ایئرہوسٹسز حجاب کیوں نہیں پہنتیں؟ بڑے اسلامی ملک نے نوٹس لے لیا اور ساتھ ہی بہت بڑا حکم بھی جاری کر دیا

ایئرہوسٹسز حجاب کیوں نہیں پہنتیں؟ بڑے اسلامی ملک نے نوٹس لے لیا اور ساتھ ہی ...
ایئرہوسٹسز حجاب کیوں نہیں پہنتیں؟ بڑے اسلامی ملک نے نوٹس لے لیا اور ساتھ ہی بہت بڑا حکم بھی جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے بھی مشاہدہ کیا ہو گا کہ اسلامی ممالک کی ایئرہوسٹسز بھی حجاب نہیں پہنتیں لیکن اب انڈونیشیاءکی ایئرہوسٹسز کو پہننا پڑے گا کیونکہ انڈونیشیئن حکام نے اس کا نوٹس لے کر انتہائی سخت حکم جاری کر دیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیاءکے صوبےAceh کی حکومت نے ایئرہوسٹسز کے حجاب نہ پہننے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم جاری کر دیا ہے کہ آج کے بعد ہر مسلمان ایئرہوسٹس کے لیے حجاب پہننا لازمی ہو گااور اس کی خلاف ورزی پر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صوبائی حکومت کے حکم نامے کے مطابق صوبائی دارالحکومت Banda Acehکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی تمام ملکی و غیرملکی پروازوں کی مسلم ایئرہوسٹسز حجاب کی پابندی کریں گی، تاہم اس حکم نامے میں غیرمسلم ایئرہوسٹسز کو حجاب سے مبرا قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق Acehانڈونیشیاءکا واحد صوبہ ہے جہاں شرعی قوانین نافذ ہیں ۔ گیروڈا انڈونیشیاءاور دیگر ایئرلائنز کی طرف سے بھی اس پر بیانات سامنے آئے ہیں جن میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔“