فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کے کوائف کی تصدیق کرائی جائے:وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی وزارت کیڈ کوہدایت

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کے کوائف کی تصدیق کرائی ...
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کے کوائف کی تصدیق کرائی جائے:وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی وزارت کیڈ کوہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ تمام ڈیلی ویجز ملازمین کے کوائف کی تعلیمی اداروں سے تصدیق کرائی جائے، مستند ڈیٹا کے حصول کے بعد ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے حکومتی قوانین اور عدالتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاویز تیار کی جائیں۔

وزیر مملکت نے وزارت کیڈ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میںگفتگو کرتے ہوئے  وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایف ڈی ای کے ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مشیر خزانہ سے ملاقات کریں گے تاکہ تنخواہوں کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کا مسئلہ نیک نیتی سے حل کرنا چاہتے ہیں، اس سلسلہ میں قانونی پیچیدگیاں ہیں، قانونی مسائل کو حل کرنے کیلئے وکلاء کی ایک ٹیم سے بھی رجوع کیا گیا ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مسئلہ کا قابل عمل حل نکال لیا جائے گا۔