لاہور ، گھرکے باہر کھڑا شہری لٹ گیا ،ڈاکو14لاکھ لوٹ کر فرار

لاہور ، گھرکے باہر کھڑا شہری لٹ گیا ،ڈاکو14لاکھ لوٹ کر فرار
لاہور ، گھرکے باہر کھڑا شہری لٹ گیا ،ڈاکو14لاکھ لوٹ کر فرار

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہورمیں ڈاکوگھر کے باہر کھڑے شہری سے 14لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کے علاقے راجگڑھ میں ڈاکو نے شہری احتشام کو اس کے گھر باہر لوٹ لیا، ملزم کے خلاف تھانہ ساندہ میں مقدمہ درج کر لیاگیا

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے راجگڑھ کا رہائشی احتشام نامی شہری بینک سے14لاکھ روپے نکلوا کر جب باہر نکلا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکو احتشام کا تعقب کرتے ہوئے اس کے گھر تک آ ن پہنچے اور جیسے ہی شہری اپنی گاڑی سے نکلا تو عین اسی وقت ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر اس سے تمام رقم لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی واردات کے بعد احتشام نے تھانہ ساندہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جبکہ پولیس گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...