کشمیر کے مفتی اعظم نے پورے بھارت کے مسلمانوں کیلئے ایسا فتویٰ جاری کر دیا کہ سن کر بھارت کے ہوش اڑ جائیں گے ،انتہائی بڑا اعلان کر دیا گیا

کشمیر کے مفتی اعظم نے پورے بھارت کے مسلمانوں کیلئے ایسا فتویٰ جاری کر دیا کہ ...
کشمیر کے مفتی اعظم نے پورے بھارت کے مسلمانوں کیلئے ایسا فتویٰ جاری کر دیا کہ سن کر بھارت کے ہوش اڑ جائیں گے ،انتہائی بڑا اعلان کر دیا گیا

  


سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) ستر سال گزر جانے کے باوجود مقبوضہ وادی کے باسیوں کا جذبہ آزادی سرد نہیں پڑا اور وہ آج بھی غاصب بھارت سے جان چھڑانے کے لیے اپنا لہو بہا رہے ہیں اور اب مقبوضہ کشمیر کے جموں و کشمیر مسلم پرسنل بورڈ کے نائب چیئرمین اور ریاست کے نائب مفتی اعظم نصیر الاسلام نے بھی بہت بڑا اعلان کر دیا ہے۔ ویب سائٹ firstpost.com کی رپورٹ کے مطابق مفتی نصیر الاسلام نے کہا ہے کہ ”صرف کشمیری ہی نہیں، پورے بھارت کے مسلمان خوش نہیں ہیں اور ان سب کو مل کر اپنے لیے الگ وطن کا مطالبہ کرنا چاہیے۔“

گزشتہ روز سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نصیر الاسلام کا کہنا تھا کہ ”بھارت عدم برداشت کے راستے پر چل رہا ہے اور پورے ملک میں مسلمانوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ کہیں انہیں ’لو جہاد‘ کے بہانے خوفزدہ کیا جا رہا ہے ، کہیںگاﺅ رکھشا اور کہیں طلاق ثلاثہ پر پابندی کے بہانے۔جموں و کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی اتحادی حکومت مقامی آبادی کوتباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ کشمیر میں بھارت کی حیثیت ایک غاصب کی ہے اور اب وہ کشمیریوں کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتا۔اسے جلد یا بدیر کشمیر کو چھوڑ کر جانا ہو گا۔“

مزید : بین الاقوامی


loading...