امریکہ کے بعد افغانستان کابھی طالبان سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

امریکہ کے بعد افغانستان کابھی طالبان سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
امریکہ کے بعد افغانستان کابھی طالبان سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

  


کابل(این این آئی)افغان حکومت نے کہا ہے کہ طالبان کو میدان جنگ ہی میں شکست دینا ہو گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدراشرف غنی کے ایک ترجمان کاصحافیوں سے خصوصی بات چیت میں کہناتھاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر پہلے انہیں تشد دکا راستہ ترک کرنا ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت طالبان کے ساتھ امن بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے، تاہم کابل میں حالیہ حملے کر کے طالبان نے ’ریڈلائن‘ عبور کر لی ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق طالبان نے ان حملوں کے ساتھ امن مذاکرات کے دروازے بند کر دیے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...