شہرہ آفاق قبرستان " المعلیٰ " جانے والوں سے پارکنگ فیس وصول کی جانے لگی

شہرہ آفاق قبرستان " المعلیٰ " جانے والوں سے پارکنگ فیس وصول کی جانے لگی
شہرہ آفاق قبرستان

  


جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے شہرہ آفاق قبرستان " المعلیٰ " جانے والوں سے پارکنگ فیس وصول کی جانے لگی۔ مکہ میونسپلٹی نے اسکا ٹھیکہ ایک نجی کمپنی کو دیدیا ہے۔ تدفین کے بعد باہر آنے والے شہری اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انہیں اپنی گاڑی پارکنگ سے اس وقت تک نکالنے سے روک دیا گیا تاوقتیکہ وہ پارکنگ فیس ادا نہ کردیں۔ مکہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی نے کہا کہ 900گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ کسی شہری کو پارکنگ کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو پیش کرے دور کی جائیگی۔

مزید : عرب دنیا


loading...