گوجرانوالہ میں وکلاسے جھگڑا،10ریسکیو اہلکار زیر حراست

گوجرانوالہ میں وکلاسے جھگڑا،10ریسکیو اہلکار زیر حراست
گوجرانوالہ میں وکلاسے جھگڑا،10ریسکیو اہلکار زیر حراست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میں ریسکیو اہلکاروں اور وکلاکے درمیان ہونے والے جھگڑے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس ریسکیو اہلکاروں کوگرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میںریسکیواہلکاروں اور وکلاکے درمیان جھگڑا ایمبولینس کوراستہ نہ دینے پر ہو اتھاجس کی شکایت تھانہ باغبانپورہ میں کی گئی تھی ۔
پولیس کے مطابق درج کی گئی ایف آئی آر میں اغوا کی دفعات بھی شامل ہیں جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس ریسکیو اہلکاروں کوحراست میں لے لیا ہے ۔