امریکی امداد کی بندش کے بعد 9ممالک فلسطینیوں کے لیے متحرک: اقوام متحدہ

امریکی امداد کی بندش کے بعد 9ممالک فلسطینیوں کے لیے متحرک: اقوام متحدہ
امریکی امداد کی بندش کے بعد 9ممالک فلسطینیوں کے لیے متحرک: اقوام متحدہ

  


نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین نے کہاہے کہ روس، کویت اور 9یورپی ممالک نے فلسطینیوں کے لیے سرمایہ فراہم کرنے کی کوششوں میں تیزی پر اتفاق کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین کے رترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ ان ممالک کی کوشش ہے کہ فلسطینیوں کے لیے امریکی امداد میں کٹوتی سے پیدا شدہ مالی خلا پر کیا جا سکے۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین 50لاکھ فلسطینی مہاجرین کی دیکھ بھال، تعلیم اور دیگر ضروریات کو پورا کرتا ہے اور اس کا سالانہ بجٹ ایک ارب ڈالر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اس ادارے کو امریکا نے 360 ملین ڈالر دیے تھے، تاہم اس بار ٹرمپ انتظامیہ نے اسے فقط 60 ملین ڈالر مہیا کیے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...